ابنا: اخوان المسلمون نے الیکشن شیڈول مسترد کرتے ہوئے سابق صدر کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما اعصام العريان کا کہنا ہے کہ آئین میں ترامیم اور آئندہ سال نئےانتخابات کا منصوبہ ملک کو دوبارہ پہلے جیسی صورتحال پرلے جائےگا، ہم اس منصوبے کو نہیں مانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد مرسی عوام کی اکثریت سے صدر منتخب ہوئے، وہ اب بھی ملک کے آئینی صدر ہیں، ہم فوج کے اس اقدام کو تسلیم نہیں کرتے،صورتحال کی بہتری کا واحد راستہ یہی ہے کہ محمد مرسی کو بحال کیا جائے۔ اخوان المسلمون نے عبوری حکومت سے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے کہ مصر کے عبوری صدر عدلی منصور نے رات گئےایک حکم نامہ جاری کیاجس میں مرسی حکومت کی آئینی اصلاحات کوختم کرکے ترامیم کیلئے پینل تشکیل دینےاور پھران ترامیم کی منظوری کیلئے چارماہ میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔......./169
9 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439233
مصر میں عام انتخابات کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مرسی حکومت کی برطرفی کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں۔